بلوچستان ،آپریش کے دوران دہشت گردوں کاحملہ2جوان شہید
شیئر کریں
پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی پر ہوشاپ میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، ایک اور واقعے میں نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللہ شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں تربت اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، فورسز کو بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں، بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہوگئے، جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی رمضان کا تعلق سرگودھا اور لیاقت اقبال کا تعلق صوابی سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں دہشتگردوں کی جانب سے راستے میں نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللہ شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بزدل ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔