میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیوقتل کیس،جام ہائوس کے کیمرے غائب،موبائل ڈیٹاکی مددسے تحقیقات شروع

ناظم جوکھیوقتل کیس،جام ہائوس کے کیمرے غائب،موبائل ڈیٹاکی مددسے تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر گوٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردی ہیں جبکہ تحقیقات میں وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیاہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق جام گوٹھ میں افضل جوکھیو ،نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔ مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا۔ تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا۔تفتیشی حکام کے مطابق تلور کے شکار پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ موجود تھا۔ علاوہ ازیںناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کرلیا ہے، کیس میں جام اویس کے بڑے بھائی ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کردیا گیا تھا، جسے اب پولیس نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی، برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔کیس میں تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی آئی ہے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ کیس میں مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے 7 دن بعد بھی مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے، جبکہ ناظم جوکھیو کی لاش کی اطلاع 3 نومبر دو بجے 15 مددگار پر شہری نے دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں