بھارت کیخلاف مشکوک شکست ،نیوزی لینڈکیخلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ بورڈکے سربراہ برطرف
شیئر کریں
بھارت کے خلاف مشکوک شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈمیں اکھاڑپچھاڑ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظبی میں اہم میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے اس میچ کا نتیجہ اہم ہوگا تاہم اب ایک بار پھر افغان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔طالبان حکومت نے عزیز اللہ فضلی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔اس سے قبل طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کو بھی فارغ کردیا تھا اور نیا سی ای او تعینات کیا تھا۔آج ہونے والے افغانستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے میچ کافیصلہ گرو پ ٹوسے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کافیصلہ کرسکتاہے ،بھارتی شائقین کرکٹ کوافغانستان کی ٹیم کی جیت کی امیدہے ،نیوزی لینڈکی فتح بھارتی سورمائوں کوواپسی کی راہ دکھادے گی۔