میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاطوفان تباہی کاسبب بنے گا، آئی ایم ایف کوخیرباد کہا جائے، آفاق احمد

مہنگائی کاطوفان تباہی کاسبب بنے گا، آئی ایم ایف کوخیرباد کہا جائے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد حکومت نے رات کے اندھیرے میں سوتے ہوئے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراکرعوام پر ظلم کا ایک اور باب رقم کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ جب اقتدار میں آجائے تو انہیں اپنے اپنے مفادات کے علاوہ عوامی مشکلات اورانکے جذبات کی پرواہ نہیں ہوتی اسہی لئے شوکت ترین صاحب تسلسل سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرائط مان لینے کابے شرمی سے اعلان کررہے ہیں۔آفاق احمدنے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے غیر ترقیاتی اور غیر ضروری اخراجات کنٹرول کے بجائے پوری قوم کوآئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑدیاہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پاکستانی عوام انتہائی غیرت مند ہیں وہ اپنی آذادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے،حکومت کو چاہیے وہ غیرت کا سودا کرنے کے بجائے عوام کو اعتمادمیں لیکرآئی ایم ایف کو خیر بادکہ دے۔آفاق احمد نے کہا کہ جس دن ملک میں ہر خاص و عام کے سکھ دکھ سانجھے ہوگئے وہ بڑے سے بڑے چیلنچ سے نمنٹ لینگے۔آفاق احمد نے کہا کہ شگر مل مالکان جن کی اکثریت موجودہ حکومت میں صرف موجودہ حکومت میں انہوں نے 650ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے لیکن انکے خلاف کارروائی نہ کرکے حکومت نے عوام کی مایوسی اور تکلیف میں اضافہ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسطرح کے امتیازی سلوک کے بعد ڈر ہے کہ عوام اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے چوری،چھیناچھپٹی کو جائزتصویرنہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا دوہرا معیاراور مہنگائی کا طوفان قوم کی اخلاقی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے امیر امیر ترین بن رہا ہے،جبکہ اسکے برعکس سفید پوش مڈل کلاس غربت کی لکیرسے نیچے جارہی ہے اور فاقوں پرمجبورہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اعدادشمار کے گورگھ دھندے سے عوام کوگمراہ کررہی ہے،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائیں مہنگائی علاقائی نہیں قومی مسئلہ ہے اس لئے حکمت عملی بھی ملکی سطح پر ہوگی توموثرہوگی سندھ کے شہری علاقے اورعوام پورے ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں