میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار

تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت اورکالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق کالعدم تنظیم فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی۔ کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت قومی دھارے میں شریک ہوگی۔ حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی۔ دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کوعدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔ دھرنے کے شرکاء کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کیلئے کردارادا کیا۔ حکومت تحریک لبیک پاکستان کوکالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کو واپس لے گی۔ معاہدے کی روح سے سعد رضوی کو ایک ہفتہ میں عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔ شوریٰ کے ان گرفتار اراکین کو فوراً رہا کردیا جائے جن پر عدالتی عمل درکار نہیں جبکہ باقیوں کو عدالتی عمل کے ذریعے رہا کیا جائے گا۔ دس پندرہ دن کے اندر اندر ضروری کارروائی کے بعد تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکاء ایک سے دو روز میں واپس اپنے گھروں کو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں