میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ،دُہری شہریت کے حامل افسرکی مزیدکارستانیاں سامنے آگئیں

محکمہ ماحولیات ،دُہری شہریت کے حامل افسرکی مزیدکارستانیاں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ میں اندھیر نگری، دہری شہریت رکھنے والے تکراری افسرنے ڈھائی سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری جمع نہیں کروائی ، کئی صنعتکاروں کی جانب سے افسر پر کرپشن کرنے اور رشوت لینے کی شکایات کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میں ڈپٹی ڈائریکٹر او ایس ڈی کے طور تعینات محمد کامران خان بنیاد ی طور پر مائیکرو بائیولاجی کی ڈگری کے ساتھ کیمسٹ بھرتی ہوئی ، کیمسٹ کی پوسٹ سے لیبارٹری میں ہی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہوگئے، محمد کامران خان پی ایچ ڈی کرنے کیلئے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا چلے گئے اور5 سال بعد کینیڈا کے پاسپورٹ پر وطن واپس آئے، اس طرح انہوں نے دوہری شہریت بھی حاصل کرلی۔ کینیڈا سے واپسی کے بعد محمد کامران خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس تعینات کیا گیا اور ان پر ضلع سینٹرل کے اضافی چارج کی نوازش کی گئی، اس دوران بیرون ملک سیٹل ہونے کی خواہش و انتظام کیلئے محمد کامران خان اثر رسوخ استعما ل کرکے انچارج گلوبل پروٹوکول (فوکل پرسن ) بھی رہے، وہ دنیا بھر کی ماحولیاتی تنظیموں اور ممالک سے رابطے میں رہے ۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ ماحولیات کے سابق مشیر کو سفارش کرواکے ضلع کیماڑی کے انچارج تعینات ہوگئے اور ضلع غربی کا اضافی چارج بھی لے لیا، ضلع غربی میں سائٹ کا اہم علاقہ بھی شامل ہے۔کراچی کے کئی صنعتکاروں نے سابق مشیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کی کرپشن کی شکایات کیں، شکایات کے بعد تکراری افسر کو کئی بار عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے،محمد کامران خان پی ایچ ڈی کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات سے 5 سال کی چھٹی لے کر کینیڈا گئے اور ڈھائی سال پہلے واپس پاکستان آکر محکمے کو جوائن کیا ہے، لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ڈھائی سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری جمع نہیں کروائی۔ افسر کے مطابق سیپا کی اتنظامیہ نے محمد کامران خان کو ظاہری طور او ایس ڈی تعینات کیا ہے، لیکن ان کو اہم ٹاسک دیے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں