پرویز مشرف عدالت آئیں،ہم ان کوسیکیورٹی فراہم کریں گے
منتظم
جمعرات, ۹ فروری ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) انسداددہشت گردی کی عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کو پیش کش کی ہےکہ وہ عدالت آئیں،ہم ان کوسیکیورٹی فراہم کریں گے۔انسداددہشتگردی عدالت میں ججزنظر بندی کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پرویزمشرف کے وکیل کاکہناتھاکہ پرویزمشرف کوسکیورٹی خدشات ہیں،ان کوسیکیورٹی دی جائے۔ جج نے کہاکہ آپ پرویزمشرف کےپاکستان آنےکی ٹکٹ کی فوٹوکاپی دکھائیں۔ وکیل کا کہناتھاکہ وزارت داخلہ نےسیکیورٹی دینےکی یقین دہانی نہیں کرائی۔ عدالت حکم دےکہ پاکستان پہنچنےپرپرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔جج نے کہاکہ عدالت وزارت داخلہ کوسیکیورٹی کاحکم جاری کردےگی۔ اس کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔