میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ گرفتار

جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایڈیشنل ڈائر یکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے کہاہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرکے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ کے11کارندوں کو گرفتار کرلیاہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے جعلی کورونا سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے گروہ گیارہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد ان سے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنواتے ہیں جبکہ ملزمان جعلی کورونا ٹیسٹ بھی کرا کرجعلی رپورٹس بھی تیار کرتے تھے۔عمران ریاض نے بتایا کہ سسٹم میں ویکسین کی تبدیل بھی کرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والوں میں ٹریول ایجنٹ بھی ملوث ہیں۔دس سے گیارہ ہزار روپے میں ملزمان بیرون ممالک جانے والوں کا ریکارڈ تبدیل کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے سرٹیفیکٹ منسوخ کئے جائیں گے، ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں