سپریم کورٹ، نسلہ ٹاوردھماکے سے منہدم کرنے کاحکم
شیئر کریں
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ اب تک اس عمارت کو کیوں نہیں گرایا گیا اور کیا ہتھوڑی اور چھینی سے گرائیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاورکی عمارت کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کو کوئی نقصان نہیں ہوناچاہیے۔اس موقع پر عدالت میں نسلہ ٹاور کے مکینوں نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو عدالت نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بولنے سے روک دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاورختم ہوگیا ہے اور اب صرف گرانے کا مسئلہ ہے۔ عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنکشن27 اکتوبرتک منقطع کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالتی حکم کے مطابق کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں گے۔عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔