میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پرپہرادیں گے ،شیخ رشید

کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پرپہرادیں گے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات بہت موثر رہے ہیں،وزیر اعظم سے ملاقات میں معاملات پر بات چیت ہوگی ،کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا، کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پر پہرا دینگے ،کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں،میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں پیرکی چھٹی کردیتا ، 1122 ریسپانس سروس کے آغاز بہت جلد ہوگا۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات بہت موثر رہے ہیںاس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے اور کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میری اطلاعات کے ٹی ایل پی نے ایک شاہراہ کھول دی ہے جو خوش آئند بات ہے، جو ہم نے ان سے وعدے کیے ہیں ان پر پہرا دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے قبل پرنسپل سیکرٹری کو مدارس کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو دیگر عہدیداران کے بہت زیادہ تعاون کرنے والے شخص پایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے تاہم اس بارے میں بھی پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ مکمل طورپر ختم ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں آگاہ کیا کہ فرانس یورپی ممالک کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا گیا ، معاشی بحران ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تاریخی جشن منایا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی لوگوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراؤ کیے اور پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی، ملکی تاریخ میں ایسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صرف کرکٹ نہیں بلکہ کرکٹ پلس تھا اور اگر میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں آج کی چھٹی کردیتا اور اب مجھے نیوزی لینڈ یا دیگر ٹیموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں