میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے الزامات کا جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے الزامات کا جواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری 27 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، ان سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں