رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کا بہت بڑا قدم ہے، صدر مملکت
شیئر کریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ و زیراعظم کا رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بڑ ا بہت قدم ہے، ہمیں اشرف امخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے اور ہم قرآن مجید،اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیںاس لئے ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہئے اس ضمن میں سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں، حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے کام کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنرہائوس میں منعقدہ سیرت النبیؐکانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے اور قوم کی تربیت میں اس کا اہم رول ہے پاکستان کا میڈیا ایک ذمہ دار میڈیا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کانفرنس میں شریک علماء و مشائخ کا شکر گذار ہوں،کانفرنس میں معلوماتی اور ایمان کو تازہ کرنے والی گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے تصور رکھتے ہیں اور وہ علماء کی مدد کے منتظر ہیں تاکہ ملک کو فلاحی ریاست بنایا جاسکے اس سلسلہ میں ریاست پاکستان کا حکمران آپ کی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہے علماء کرام عمران خان کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رحمت العالمین اتھارٹی بنا رہے ہیں یہ اتھارٹی وزیر اعظم کو مشورہ دیگی اورتمام عالم اسلام کے علما ء کرام اس میں شامل ہوں گے لیکن پاکستان کے علماء کرام اسے لیڈ کریں گے کیونکہ علماء کرام کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیںہے ،اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ریاست مدینہ بنائیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ میرے اللہ نے وزیر اعظم کے دل میں نبی ؐ کی محبت رکھی ہے جب نبی ؐ کا ذکر آتا ہے ہمارے سر تعزیم میں جھک جاتے ہیں ،وزیر اعظم ہر جگہ ہمارے نبی ؐ کی بات کرتے ہیں جو بات دل سے کی جائے وہ اثر کرتی ہے،نبی ؐ کی تعلیمات اپنانے سے ہی ہم سرخرو ہونگے ۔