میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع ہونے کے باوجودخورشید شاہ کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع ہونے کے باوجودخورشید شاہ کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی مزید ایک روز کے لیے کھٹائی میں پڑگئی۔ صاحبزادے کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود رہائی ایک روز کے لیے کھٹائی میں پڑ گئی۔ خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ نے آج صبح سکھر کی احتساب عدالت پہنچ کر ضمانت کے لیے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرائے تاہم ان کی رہائی کا آرڈر جاری نہ ہوسکا۔خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایک کروڑ کے مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے، تاہم ان کی ضمانت کے آرڈرز کی سپریم کورٹ سے تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت نے ان کے والد کے رہائی کے آرڈر جاری نہیں کیے، امید ہے کل ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔واضح رہے سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں