جاوید اختر ہتک عزت کیس،کنگنا رناوت کو ایک اور ناکامی کا سامنا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو مشہور بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی ہتک عزت کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ کنگنا رناوت کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ عدالت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس ٹی ڈانڈے نے آج اداکارہ کنگنا رناوت کی درخواست کو مسترد کیا۔ گزشتہ سماعت کے دوران ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے کنگنا رناوت کے الزام پر مجسٹریٹ آر آر خان سے جواب طلب کیا تھا جس کی رپورٹ خفیہ رکھی گئی ہے۔