پی ڈی ایم مرا ہوا ہاتھی ،ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے،کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے،کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔میرے خیال میں اپوزیشن کے اندر ڈنگ ہی نہیں ،خطرناک کیا ہوناہے، ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں ، ان کے پلگوں میں کچرا پھنساہوا ہے ، ہیں یہ نوجوان انجن لیکن ان کے انجن دھواں دے رہے ہیں ، انہوں نے کیا کرنا ہے، اب یہ ڈویژن کی سطح پر جلوس نکلالیں گے، نئے الیکشن کو 21یا 22ماہ رہ گئے ہیں ، چھ ، سات ماہ نکال دیں تو باقی ایک سال کا سارا مسئلہ ہے اگرانہوںنے کسی سیاسی گڑھے میں گرنا ہے تو اللہ تعالیٰ اس ملک اور قوم کی حالت پر رحم کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا اور یہ فطری بات ہے کہ جب انتخابات کی تاریخ طے ہوجاتی ہے تو چھ، چھ یا سات، سات لاکھ کا ہمارا حلقہ ہے چار، چھ مہینے تو مہم چلانے میں لگتے ہیں ، کسی کا جنازہ نہ پڑھا ہو تو وہ کہتا ہے آگئے اب ووٹ لینے۔ ہمارے ملک میں سیاست اسی طرح چلتی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے ہم بھی یہی کہتے تھے کہ حکومت آج گئی اور کل گئی، میں خود یہ کہتا تھا، اپوزیشن کے پاس کوئی نیا جملہ نہیں اور کوئی نئی سوچ نہیں، یہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کو ایسی تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے، اپوزیشن دو، چار ماہ جلسے کرے تو یہ سال ختم ہوجائے گا، اقتدار میں وقت ختم ہونے کا پتہ ہی نہیں چلتا، اپوزیشن میں تو بندہ پوچھتا ہے آج منگل ہی ہے، اپوزیشن میں وقت گزرتا ہی نہیں۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز شریف نے پاکستانی اداروں پر جو کچھ کہا ہے اس سے زیادہ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہوسکتا اور وہ خود اپنے لئے گڑھے کھود رہی ہیں، پہلی حکومت کو بھی گھر بھیجنے میں ان کا بہت بڑا دخل تھا، ٹی وی پر آنا کوئی کمال نہیں، فیصل آباد کا عمومی قسم کا جلسہ تھا کوئی انگشت بدانداں کرنے کا جلسہ نہیں تھا لیکن جو کوئی چوک ، چوراہے میں حساس اداروں کو اس طرح نشانہ بنارہا ہے تو میرا خیال ہے کہ یہ ایک ٹائم ٹی وی شوتو ہوسکتا ہے لیکن اس کے اثرات دیرپا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے منہ صاف کر کے پھر وکٹری کا نشان بناتے ہیں، بنک ڈکیت بھی وکٹری کانشان بنا کر جیلوں سے باہر آتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے ،قرضے بھی ہیں ،کورونا کا بھی سامنا رہا،وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،کابینہ اجلاس میں آٹا، دال ،چاول اور ادویات پر بات کرتاہوں،عالمی بحران میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا۔اکٹر قدیر خان کامقبرہ تعمیرکرائیں گے، ان کی بیٹی نے مقبرے کا ڈیزائن فراہم کیاہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے لیے 31 دسمبر تک ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کا ویزا آن آرائیول کی سروس شروع کر دی ہے ۔شیخ رشید احمد نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ بلاول دل کا جانی ہے، وہ کہہ سکتا ہے، اس کو 7 سیاسی خون معاف ہیں