میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ کی غیرحاضرڈاکٹرزاورعملے کیخلاف ایکشن کی تیاری

محکمہ صحت سندھ کی غیرحاضرڈاکٹرزاورعملے کیخلاف ایکشن کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ نے غیرحاضر ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی، کئی سالوںسے غیرحاضر 9 ڈاکٹرز اور5 اسٹاف نرسز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے کی صورت میں برطرفی کا امکان ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ماتحت کئی اسپتالوں میں سینکڑوں ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کئی سال سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں، گھوسٹ ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کے خلاف محکمہ صحت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، گھوسٹ ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز دور دراز کے دیہات سے نہیں لیکن کراچی کی 2بڑے اسپتالوں سے تعلق رکھتے ہیں،جن کو محکمہ صحت نے شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں، گھوسٹ ڈاکٹرز میں جناح اسپتال میں تعینات گریڈ 18 کی ڈاکٹر ارم ماجد، ڈاکٹر حماد بن لیاقت، ڈاکٹر صبین غفور، ذاکٹر ذکاء الرب صدیقی اور ڈاکٹر محمد عثمان شامل ہیں۔ اسی طرح کراچی کے ایک اور بڑے اسپتال نیشنل انسٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کے ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر امجد سعید، ڈاکٹر چندراں بائی، ڈاکٹر ثمینہ اختربھی اپنی ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضر ہیں۔ اس کے علاوہ این آئی سی ایچ کی چارج نرس گریڈ 16 کی شگفتہ میمن، فضل ودود ، فضل رازق اور جمرونہ بی بی بھی کئی سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔ جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ میں تعینات ڈاکٹرز اور چارج نرسز کو ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے 14 دن میں سیکریٹری صحت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ، گھوسٹ ڈاکٹر ز اور چارج نرسز کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز اور نرسز کو برطرف کرنے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں