میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ ،سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف درخواست ہائیکورٹ واپس

سپریم کورٹ ،سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف درخواست ہائیکورٹ واپس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ بھیج دیا۔سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ حکومت پنجاب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارے لیکن ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی۔جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نظر بندی کا کوئی گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جی، گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔سعد رضوی کے چچا کے وکیل برہان معظم ملک نے کہا کہ حکومت کے پاس 90 دن کے بعد نظر بندی کی توسیع کا اختیار نہیں ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ شاید دونوں فریقین کی طرف سے کیس کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا گیا، جو ماضی میں واقعات ہوئے آپ اسے تو مانتے ہیں کہ ایسا واقعہ ہوا۔وکیل برہان معظم ملک کا کہنا تھا کہ جب ہنگامہ ہوا سعد رضوی اس سے پہلے سے جیل میں ہیں اور وہ بغیر کسی وجہ کے چھ ماہ سے جیل میں قید ہیں۔سپریم کورٹ نے معاملہ لاہور ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی جبکہ ہائی کورٹ کا دو رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں