میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کاخدشہ،اداروں تیاررہنے کی ہدایت

کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کاخدشہ،اداروں تیاررہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہر میں کیسز کا نوٹس لیا ہے ،ڈینگی سے بچائوکے لئے ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ صحت اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کے بچائو کے لئے فوری نوعیت کے ترجیحی اقدامات کریں ۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مربوط کوششیں کریں محکمہ صحت، بلدیہ عظمی، بلدیات اداروں سمیت متعلقہ اداروں کو متحرک کریںاور ڈینگی سے بچائو کی مربو مہم شروع کریں۔ ہر ضلع میں ڈینگی مچھر سے بچاو کے لئے اسپرے ، اور لوگوں میں اس سے بچائو کی تشہیری مہم شرو ع کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ان مقامات پر خا ص طور پر اسپرے کیا جائے جہاں یہ مچھر پیدا ہوتے ہیں۔خاص طور پر ٹائر شاپس، تعمیراتی مقامات ، سوئمنگ پولز اور نرسریز جہاں ڈینگی مچھر پیدا ہوسکتے ہیں،خصوصی طور پر اسپرے کیا جا ئے ۔انھوں نے شہریوں میں مچھروں سے بچائو کی آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ شہریوں میںڈینگی سے بچائو کی آگاہی مہم شروع کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں