میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ میں کروڑوں روپے کااسکینڈل سامنے آگیا

محکمہ ماحولیات سندھ میں کروڑوں روپے کااسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ماحولیات سندھ میں کروڑوں روپے کا ایک اسکینڈل سامنے آگیا، سسٹین ایبل ڈولپمنٹ فنڈ کے اکائونٹ میں جمع کروائے گئے کروڑوں روپے کا رکارڈ ہی غائب کردیا گیا، سالانہ مالی اسٹیٹمنٹ بھی تیار نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے سیکشن 10 کی ذیلی شق ایک اور 2 میں درج ہے کہ سیپا سندھ سسٹین ایبل ڈولپمنٹ فنڈ کے اکائونٹس ترتیب میں رکھے گا اور متعلقہ رکارڈ بھی تیار کیا جائے گا، بینک اکائونٹس کے سالانہ اسٹیٹمنٹ بھی تجویز کردہ فارمز پر تیار کی جائیں گی، سال 2019-20کے دوران سندھ سسٹین ایبل ڈولپمنٹ فنڈ کے اکائونٹ میں 6کروڑ 17 لاکھ روپے جمع کروائے گئے ، یہ رقم آئی ای ای اور ای آئی اے ، خطرناک ماحولیاتی کچرے کو ضایع کرنے کی مد میں فیس،لیبارٹری لائسنس کی تجدید کی فیس کی مد میں وصول کی گئی تھی ۔ محکمہ ماحولیات اور سیپا کی طرف سے ریکارڈ تیار نہ کرنے کے باعث 6 کروڑ 17لاکھ روپے کے چیک اور پے آرڈر کے سسٹین ایبل ڈولپمنٹ فنڈ میں جمع ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ محکمہ ماحولیات کی ایکشن کمیٹی نے بھی ہدایت کی تھی کہ کیش بوک، بینک اسٹیٹمنٹ اور دیگر مالی دستاویزات تیار کئے جائیں لیکن سیپا افسران دستاویزات تیار کرنے میں ناکام ہوگئے کیونکہ مطلوبہ رکارڈ غائب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں