میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ، بلاول بھٹو کامخالفت کا اعلان

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ، بلاول بھٹو کامخالفت کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانیے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں