میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ لندن کوفعال ہونے سے روکنے کیلئے حسا س ادارے متحرک

متحدہ لندن کوفعال ہونے سے روکنے کیلئے حسا س ادارے متحرک

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) متحدہ لندن مالی مسائل کا شکار ہو گئی بانی متحدہ نے کارکنان سے چندے کی اپیل کر دی سوشل میڈیا پر مہم جوئی تیز کر دی گئی ویب چینل پر فنڈ ریزنگ پرگرام کے ذریعے پارٹی کے لیے مالی امداد اکھٹا کرنے کا عمل جاری حساس ادارے ایک بار پھر متحرک ہوگئے .تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ لندن کی جانب سے پارٹی کے مالی مسائل کا شکار ہونے پر فنڈنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کارکنان سے پارٹی کے کڑے وقت میں مالی مدد کی اپیل کی جا رہی ہے کارکنان کو تمام تر رقم بانی متحدہ کے لندن موجود لوئڈز(Llyods) بینک کے اکاؤنٹ نمبر 69727568 میں منتقل کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں .اس سلسلے میں گذشتہ روز ویب چینل میری آواز سنو پر بھی متحدہ لندن کی فنڈ ریزنگ مہم خاصی زوروں پر رہی ہے جس میں پارٹی کے کارکنان کی جانب سے بڑے پیمانے پر بانی متحدہ کے اکاؤنٹ میں فنڈ ٹرانسفر کیے گئے ہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ ہوتی ہی شہر قائد میں متحدہ لندن کو فعال ہونے سے روکنے کے لیے حساس اداروں نے اپنے مورچے ایک مرتبہ پھر سنبھال لیے ہیں کسی بھی شخص کو بانی متحدہ کے اکاؤنٹ میں فنڈ ٹرانسفر کرنے یا متحدہ لندن کے مالی مسائل کو دور کرنے سے متعلق فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننے پر نہ صرف فوری گرفتار کیا جائے گا بلکہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے پیش نظر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں