میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدر آبادمیں کرپٹ مافیا کا راج،ڈائریکٹرمفلوج

ایس بی سی اے حیدر آبادمیں کرپٹ مافیا کا راج،ڈائریکٹرمفلوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گئی، نیا ریجنل ڈائریکٹر بھی مافیا کے آگے بے بس، ڈی جی کے چہیتے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری نے ہر کام کے ریٹ مقرر کردیے، لوگ دھوکے کھانے پر مجبور، غیرقانونی تعمیرات میں اضافہ، پٹہ سسٹم نے بلڈرز کو پریشان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گئی، پٹہ سسٹم نے ریجنل ڈائریکٹر کو بھی مفلوج کردیا ہے، جبکہ نئے مقرر ریجنل ڈائریکٹر بھی سالوں سے ایس بی سی اے میں تعینات مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کے چہیتے افسر سمجھے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری کے چرچے ہر جگہ سنائی دے رہے ہیں اور عدنان شاہ بخاری نے ہر کام کے ریٹ مقرر کردییے، حیدرآباد شہر میں ایک اور دو منزلہ گھر کے نقشے و این او سی لینے کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی لاکھوں روپے منظم طریقے سے وصول کئے جا رہے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کرپٹ مافیا نے ایک طرف شہریوں کو پریشان کردیا ہے، دوسری جانب پٹہ سسٹم نے بلڈرز کی بھی چیخیں نکلوا دیں ہیں، عدنان شاہ بخاری کی سربراہی میں 3 افسران پر مشتمل ٹیم نے ہائوسنگ اسکیموں و پروجیکٹ کو لیٹر نکال کر بھاری رشوت کے عوض واپس لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ عدنان شاہ بخاری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سیاہ و سفید کے مالک سمجھے جاتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے چہیتے افسر ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج پٹہ سسٹم کے آگے رینجل ڈائریکٹر بشمول دوسرے افسران بے بس دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں