میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کاپول کھل گیا

حیدرآبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کاپول کھل گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد مبینہ پولیس مقابلوں کا پول کھل گیا، سابقہ مبینہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر گولیان مارنے کا انکشاف، اے سیکشن تھانے کی پولیس نے اٹھایا، 6 گھنٹے بعد گولی ماری، علی رضا، حالی روڈ تھانے کے لاکپ میں گولی ماری گئی، فہیم وسیر، گھر سے اٹھا کر جامشورو پل کے قریب گولی ماری گئی، سلیم جمالی، ایک ملزم دوسری بار ہاف فرائے کیا گیا، ایس ایس پی حیدرآباد موقف دینے سے گریزان، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں تواتر سے ہونے والے پولیس مقابلوں کا زخمی افراد نے پول کھول دیا ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس نے 7 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے کیسز ظاھر کئے تھے، روزنام جرات کی جانب سے سول ہسپتال حیدرآباد کے ہڈیوں کے شعبے میں موجود پولیس کے ہاتھوں گرفتار زخمی افراد سے بات چیت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تمام افراد کو گرفتار کرکے کئے گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد گولی مار کر مقابلہ ظاھر کیا گیا، اے سیکشن تھانے کے حدود سے زخمی حالت میں گرفتار علی رضا کے مطابق اسے روڈ سے اٹھا کر 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد گولی ماری گئی، اس پر صرف ایک شراب کا کیس تھا جو ختم ہوگیا، مارکیٹ تھانے کے جانب سے گرفتار فھیم وسیر کا کہنا تھا وہ رکشا چلاتا ہے، شام کو سول ہسپتال سے گیٹ سے اٹھایا گیا اور لاکپ کے سامنے موبائل کھڑی کرکے گولی ماری اس پر صرف ایک موٹرسائیکل چوری کا کیس تھا جو ختم ہوگیا،حالی روڈ سے گرفتار ریاض عرف مٹھو کا کہنا تھا کہ بدین چالی سے گرفتار کرکے کئے گھنٹے تشدد کے بعد ہاتھ باندھ کر آنکھوں پر پٹیان باندھ کر گولی ماری گئی، بھٹائی ننگر کے حدود سے گرفتار سلیم جمالی کے مطابق انہیں گھر سے اٹھا کر جامشورو دریائے سندھ کے پل کے قریب گولی ماری گئی، پھیلیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ساجد عرف سجو ڈیٹھو کے مطابق اسے دوسری بار ہاف فرائے کیا گیا ہے، پہلے عرفان بلوچ کے وقت میں کیا گیا، اسے لوگوں کے سامنے حسینی امام بارگاہ سے 6 گھنٹے تھانے میں تشدد کرنے کے بعد گولی ماری گئی، اس نے جرائم کی دنیا چھوڑ دی ہے اب وہ چوڑی کا کام کرتا ہے، ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوز نے نئے ایس ایس پی کی مقرری کے بعد اپنے کارکردگی دکھانے کیلئے سابقہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس مقابلے دکھا رہے ہیں، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدزوئی سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن خبر فائل ہونے تک موقف نہ مل سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں