میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پروفیشنل شعبوں کے نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک 5 فیصد اور 75 ہزار سے زائد بجلی بل پر35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا صدارتی آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے تحت پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک بجلی بل میں 5 فیصد اور ماہانہ 20 ہزار تک کے بجلی بل میں 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اسی طرح ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے تک کے بل پر15 فیصد اور 30 ہزار سے 40 ہزار تک کے بجلی بل پر20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار کے بجلی بل پر 30 فیصد، 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ مزید برآں حکومت نے نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا ہے،صدر مملکت نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس2021 پر دستخط کردیے ہیں۔آرڈیننس کی منظوری کے بعد نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی ہے۔ ٹیکس کی غلط معلومات دینے پر لاکھوں روپے جرمانہ اور قید ہوگی، نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کنکشن بھی منقطع ہوسکیں گے۔ غلط معلومات دینے پر کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا ہوسکے گی۔ نان فائلرز بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔ آرڈیننس کے ذریعے پارلیمنٹیرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ بھی ختم کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں