بدھ جمعرات کی شب کراچی کی تاریخی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کودرجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دبائو کے پھیلائو کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ24گھنٹوں میں کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں بادل بن سکتے ہیں اور بارش کا نیا اسپیل کی 22 سے23ستمبر کو متوقع ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ماہِ ستمبر میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔