رات کی تاریکی میں سیدعلی گیلانی کی نعش چھینی،بھارت شرم کرو ،شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ فسطائی بھارتی ریاست علی گیلانی سے اتنی خوفزدہ ہے کہ گھر پر دھاوا بول دیابھارت شرم کرو۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے رات کی تاریکی میں علی گیلانی کی نعش چھینی،انہوں نے سید علی گیلانی کا جنازہ ان کے شایان شان نہیں ہونے دیا،اب بھارت اس غم زدہ خاندان کے خلاف کیس درج کر کے ان کو ڈرانے کی کوشیش کر رہا ہے،بھارت! شرم کرودریں اثناوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پا کستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ، برادرانہ تعلقات ،یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے ا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عملی کاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ۔ واضح رہے کہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ایرانی صدر و وزیر خارجہ کے منصب سنبھالنے کے بعد، ان سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیر خارجہ تھے۔