میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کوکرداراداکرناہوگا، وزیراعظم

افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کوکرداراداکرناہوگا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ عمران خان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مشن کو ہموار کرنے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم نے افغان عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو فراہم کی جانے والی سہولت پر روشنی ڈالی جس میں انخلاء اور نقل مکانی کی کوششوں میں معاونت بھی شامل ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے جاری افغان تنازع کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ تنازع ختم ہونے سے افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی حاصل ہو گی۔ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئیعالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔عمران خان نے انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے فوری ترجیح کے مطابق بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ مزید ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف سکیورٹی کو تقویت بخشیں گے بلکہ افغانوں کو ان کے ملک سے بڑے پیمانے پر نکلنے سے بھی روکیں گے، اس طرح افغانستان میں پناہ گزینوں کے بحران کو روکا جائے گا۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں