میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ افسرنے100فیصد بجٹ اڑادیا

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ افسرنے100فیصد بجٹ اڑادیا

ویب ڈیسک
هفته, ۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے کمال کردیا، کورونا وائرس کے باعث گذشتہ مالی سال میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود ایک سو فیصد بجٹ استعمال کردی، ملازمین کی تنخواہوں، اداروں کی مرمت سمیت تمام اخراجات کرکے ایک کھرب 46 ارب روپے خرچ کردیئے ہیں۔ جرات کی خصوصی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے آخری سہ ماہی میں محکمہ تعلیم کو ایک کھر ب 46 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی اور محکمے تعلیم کے بابوئوں نے تما م رقم خرچ کردی ہے، ایجوکیشن ورکس کو 3 ارب 3کروڑ روپے جاری ہوئے جو مکمل طور پر خرچ کیے گئے اور ایک روپیہ بھی نہیں بچا، ملازمین پر ایک ارب، آپریٹنگ اخراجات پر 20 لاکھ، مرمت و بحالی پر 2ارب 20 کروڑ روپے خرچ کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کو 20 ارب روپے جاری ہوئے اور انتظامیہ پر مکمل رقم خرچ کردی گئی، اتنظامی ملازمین پر 4 ارب، گرانٹ سبسبڈی اور دیگر اخراجات پر 2 ارب ، مرمت و بحالی پر 65کروڑ ، آپریٹنگ اخراجات پر 3ارب 80کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ سندھ میں پرائمری تعلیم کے لئے 61ارب90 کروڑ روپے جاری ہوئے اور تمام رقم خرچ ہوگئی ہے،ملازمین پر 61 ارب، آپریٹنگ اخراجات پر ایک کروڑ 80 لاکھ، مرمت و بحالی پر 20 کروڑخرچ ہوگئے۔ صوبے میں کلاس چھٹی سے کلاس آٹھویں کے مڈل ایجوکیشن کے لئے 13 ارب 10کروڑ روپے جاری کرکے خرچ کیئے گئے ہیں ، مڈل ایجوکیشن کے ملازمین پر 13 ارب، آپریٹنگ اخراجات پر 6 کروڑ، مرمت و بحالی پر 2 کروڑ 70 کروڑ خرچ ہوگئے۔ سندھ میں سیکنڈری تعلیم پر 34 ارب 85 کروڑروپے خرچ کیئے گئے ہیں ، ملازمین پر 34 ارب 60کروڑ، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 13 کروڑ، مرمت و بحالی کی مد میں 80لاکھ روپے خرچ دکھایا گیا ہے۔ ہائیر سیکنڈری کے لئے 13 ارب 10 کروڑ روپے خرچ جاری کرکے خرچ کیئے گئے ہیں، ملازمین پر 13ارب روپے، آپریٹنگ اخراجات پر 6کروڑ، گرانٹ سبسبڈی اور رائیٹ آف لون پر 3 کروڑ روپے خرچ کیا گیا ہے۔ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی، جبکہ پرائمری، مڈل ، سیکنڈری ، ہائیر سیکنڈری تعلیمی ادارے ، انتظامی افسران کی آفسز کورونا وائرس کے باعث مکمل طور پر بند رہیں لیکن تنخواہوں کے علاوہ رقم مکمل طور پر خرچ کی گئی ہے، رقم کا خرچ ہونا سوالیہ نشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں