میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ،وزیراعظم

مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستحکم افغانستان پاکستان اورخطے کیلئے بہت ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران افغانستان سمیت پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کیساتھ ہونے والی بات چیت کے دہرایا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔ افغانستان کی تاریخ کے اس اہم لمحے میں عالمی برادری کیلئے افغانوں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے، انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور افغان معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ملاقات کے دوران جرمن وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا کی کوششوں پر پاکستان کے تعاون کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں