میری زندگی کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار سردار ہوںگے، ام رباب
شیئر کریں
والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑنے والی ام رباب نے کہاہے کہ نام نہاد سرداران کی جانب سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔تفصیلات کے مطابق تمندار ہائوس میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے بتایا کہ ہمارے کیس کی سماعت دادو کی کرمنل ٹرائل کورٹ ہوئی، عدالت سے واپسی پر نامزد ملزمان نے ہمیں ہراساں کیا۔ام رباب نے الزام عائد کیا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، سماعت کے بعد ملزمان نے گاڑیوں میں ہمارا پیچھا کیا اور گاڑیوں کے زریعے راستہ تنگ کرکے ہمیں روڈ سے اتارنے کی کوشش کی، مگر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ہم محفوظ رہے۔ام رباب چانڈیو نے کہا کہ اعلی حکام کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے اور فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار قتل میں نامزد سردار ہونگے۔یاد رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیٹر میں تین سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔مقتول کی بیٹی امِ رباب کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر احتجاجا ننگے پیر آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس کیس کو ہائی پروفائل قرار دیدیا گیاتھا۔ام رباب کا دعوی ہے کہ ان کے والد، دادا اور چچا کو پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے قتل کروایا۔