میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہ خان صاحب کی پہلی اورآخری حکومت ہے، بلاول بھٹو

یہ خان صاحب کی پہلی اورآخری حکومت ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے، عوام کا خون چوستی ہے، یہ خان صاحب کی آخری حکومت ہے، لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کے لیے تیار رہیں،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا راج ہے، عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی 3 سالہ کامیابی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے اور ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے؟ ٹنڈوالہ یار کے لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کے لیے تیار رہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے، عوام کا خون چوستی ہے اور اب وفاقی حکومت لوگوں کی معاشی قتل پر اتر آئی ہے اور جب سے حکومت آئی ہے ملک میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔ ماضی میں کبھی غربت اور مہنگائی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، کوئی جماعت سلیکٹڈ کا مقابلہ کرسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، جیالے جانتے ہیں کہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے، سیاسی میدان میں اتر کر اس نااہل اور نالائق حکومت کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو کسان، مزدور، پنشنر اور غریب کا ساتھ دیتی ہے لیکن آج جو لوگ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)میں کام کر رہے تھے ان کو نکالنے کی بات کی گئی اور 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ بے انصافی ہوئی،حکومت نے پاکستان اسٹیل بند کر کے 10ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں ملازمتیں دی گئیں اور نواز شریف دور میں لی گئیں لیکن اب پھر عمران خان حکومت میں لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔ ہم نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بات کی لیکن عمران خان نے عوام سے ہی چھین لیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں