میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں غیرملکیوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

سندھ میں غیرملکیوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے صوبے میں غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لینے، خفیہ اداروں سے معلومات شیئر کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبے میں موجود غیرملکی شہریوں کی سیکورٹی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز ہونگے ، جبکہ کمشنر کراچی لئیق احمد، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس، سیکریٹری صنعت و کامرس، سیکریٹری قانون پارلیمانی امور، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کا نمائندہ اورایڈیشنل سیکریٹری (آئی ایس) کو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرملکی شہریوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے اور مکینزم بنانے کیلئے سال 2016 میں جاری کیے گئے ایس او پیز کا جائزہ لے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کے کسی بھی پروگرام میں دعوت، شرکت کے وقت، قیام کرنے ، رہائش اختیار کرنے، کام کرنے اور پروگرام سے واپس جانے کے بارے میں سندھ اور وفاقی حکومت کے اداروں اور خفیہ ایجنسیز کے درمیان معلومات شیئر کرنے کا مکینزم تیار کرے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ سندھ میں موجود غیرملکی شہریوں کو مدعو کرنے والے پاکستانی شہری، تنظیم یا فرم کی جانب سے پروگرام کے متعلق وقت پر آگاہ نہ کرنے اور مطلوبہ سیکورٹی انتظامات نہ کروانے کی صورت میں اس پر جرمانہ بھی تجویز کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں