میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل ہوائی اڈے پردہشت گردانہ حملوں کاخطرہ ہے ،امریکی صدرنے خبردارکردیا

کابل ہوائی اڈے پردہشت گردانہ حملوں کاخطرہ ہے ،امریکی صدرنے خبردارکردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل کے ہوائی اڈے پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے تمام پروازیں اکتیس اگست تک کے طے شدہ نظام الاوقات تک مکمل کیے جانے کے گزشتہ فیصلے پر قائم ہیں۔ بائیڈن نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے سربراہان مملکت و حکومت کی، افغانستان کے بارے میں ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد منگل کی رات کہا کہ کابل ایئر پورٹ پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا رواں ماہ کے آخر تک افغانستان سے اپنا فوجی انخلا مکمل کر لینے کا ارادہ تبدیل نہیں کرے گا۔ بائیڈن کے بقول یہ عمل جتنا جلد مکمل ہو سکے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں