میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈفشریزمیں اندھرنگری چوپٹ راج

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈفشریزمیں اندھرنگری چوپٹ راج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں غیر قانونی طور پر تعینات ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کرسی پر قابض ہوگئے، محکمہ نے ایک ارب 80کروڑ روپے کی اسکمیںبھی حوالے کردیں،لائیو اسٹاک کے وزیر عبدالباری پتافی بھی افسر کے سامنے بے بس ہوگئے، وفاقی حکومت کی طرف سے اسد اسحاق کو معطل کرنے کا امکان ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں آفس مینجمنٹ گروپ کے ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق ڈیپوٹیشن پر صوبے میں صرف 5 سال تعینات ہوسکتے ہیں اور مزید تعیناتی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ نے قانون کی دھجیاں اڑادیں اور ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کو مزید 6 ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کو مزید 6 کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی، وہ مدت ختم ہونے کے باوجود او ایم جی افسر کو محکمہ میں غیر قانونی طور پر برقرار رکھا ہے کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی، وہ مدت ختم ہونے کے باوجود او ایم جی افسر کو محکمہ میں غیر قانونی طور پر برقرار رکھا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق غیرقانونی طور پر کرسی پر قابض ہو گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے ، خطیر رقم ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کے ذریعے خر چ ہونی ہے ، غیر قانونی طور پر تعینات افسر کے ذریعے پونے 2ارب روپے خرچ کرنے کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہو گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کو معطل کرنے یا فوری طور پر وفاقی محکموں میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے، کیونکہ اس سے پہلے محکمہ صحت میں ڈپٹی سیکریٹری منصور وسان کو بھی ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے اور رپورٹ نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا۔ جبکہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کے وزیر عبدالباری پتافی غیرقانونی طور پر تعینات ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور اسد اسحاق کو فارغ کرسکے، جرأت نے متعدد بار صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کا موقف جاننے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں