میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر قدم بڑھاﺅ........ہم تمہارے ساتھ ہیں

امریکی صدر قدم بڑھاﺅ........ہم تمہارے ساتھ ہیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں

امریکا کی جانب سے7 مسلمان ممالک پر پابندی پربات کرنے سے پہلے ایک حکایت پڑھ لیں،بات اچھی طرح سمجھ آجائے گی۔
ایک آدمی کسی جنگل میںاداس اکیلا بیٹھا تھا۔ وہاں سے ایک بزرگ کاگزرہوتاہے۔وہ اس سے پوچھتے ہیںتم اس ویرانے میںتنہائ، اداس کیوں بیٹھے ہو؟وہ کہتاہے میںدنیاکاناکام ترین انسان ہوں۔ بزرگ پوچھتے ہیں، وہ کیسے؟وہ کہتاہے :نہ مجھ سے اللہ پاک خوش ہیں، نہ مجھ سے شیطان خوش ہے۔ نہ میںخوداپنے آپ سے خوش ہوں۔بزرگ فرماتے ہیں:اللہ پاک تم سے کیسے خوش نہیں ہیں؟ وہ کہتاہے :میںاللہ پاک کی مکمل باتیں نہیں مانتا اس لیے اللہ پاک مجھ سے خوش نہیں ہیں۔ اور میں شیطان کی بھی مکمل نہیںمانتااس لیے وہ بھی مجھ سے خوش نہیںہے۔میں جوکچھ کرناچاہتاہوںوہ مکمل طورپرکرنہیںسکتا۔کبھی اللہ پاک کاخوف آڑے آجاتاہے،کبھی شیطان کی مان لیتا ہوں۔ اس لیے خود بھی اپنے آپ سے خوش نہیں ہوں۔
آج ہم مسلمانوںکی حالت بھی اس جنگل میں بیٹھے انسان جیسی ہوچکی ہے۔اب آتے ہیں موضوع کی طرف، یقین کریں اگریہ خواب سچ ثابت ہوجائے کہ امریکی صدرٹرمپ کی 7مسلمان ممالک کی عوام پرعائد پابندی، مستقبل پابندی میں تبدیل ہوجائے؟ تواس سے بڑی خوشخبری مسلمانوںکے لیے کیاہوگی؟تصورکریں امریکا سے مسلمانوںکو نکال دیاجاتاہے ۔اس صورت میںکیسے کیسے پڑھے لکھے قابل، ذہین، لائق، فائق لوگ مسلمان ممالک کودستیاب آجائیں گے۔ خدا جانے اس بات پرکوئی کیوںنہیںسوچ رہا؟ وہ لبرل جوہمیشہ شکوہ کرتے تھے کہ پاکستان سے قابل لوگ باہرچلے جاتے ہیں،اللہ پاک نے ان کی سن لی ۔ اپنی اپنی فیلڈکے ماہرلوگ واپس آجائیں گے۔یہ تمام لوگ کسی نہ کسی ہنرمیںماہرہونگے۔ ان کے پاس پیسہ ہوگا۔قابل ڈاکٹر،قابل سائنسدان، قابل اساتذہ واپس اپنے ممالک پہنچ جائینگے، اوراس وقت یہ تمام لوگ ایک بارضرورسوچیںگے کہ ،ہم نے امریکا پہنچنے کے لیے کیا کیا نہیں کیا؟ مگر امریکا نے ہمیںقبول نہیںکیا،کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔ اس کامطلب ہے کہ مسلمان ہوناجرم ہے؟ (یہ تمام اعلی دماغ لوگ سوچیںگے)تو پھر اچھا ہے کہ اب ہم امریکا کو مسلمان بن کر دکھائیں؟؟ ہمارے ملک کوامریکا کی پابندیوں سے صرف فائدہ ہی ہوگا۔محب وطن ،نقصان کاتصوربھی نہیں کرسکتے۔ یہ تمام تومثبت پہلوہیں۔مگرامریکا کیا نعمت ہے؟اوردنیاکیسی امتحان کی جگہ ہے؟ اس بات کااندازہ یوںلگائیںکہ پابندی کی خبرسن کر مسلمان ممالک میںصف ماتم بچھ گیا ہے۔ یوں لگتا ہے،جیسے مسلمانوںکی خانہ کعبہ جانے پر پابندی لگ گئی ہے، اگرامریکا نہیںجائینگے تو موت آجائے گی؟لبرل ہونااس کے سوا کیا ہوتاہے؟ کہ دنیاکی نعمتیںآپ کواپنی طرف اسی طرح متوجہ کرتی ہیںکہ ان کے ضائع ہونے پرآپ کودلی تکلیف ہوتی ہے۔آپ خوف کاشکارہوتے ہیں۔ امریکا ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔دنیامیںاس جیسا کوئی ملک نہیںہے ۔جوبھی امریکا سے آتا ہے۔ وہ امریکا کے گن گاتاہے۔لیکن جوبھی امریکا سے آتاہے وہ ایک اورعجیب بات کہتاہے؟ امریکی مسلمان جیسے ہیں، بس کلمہ پڑھ لیںتوہم سے بھی اچھے مسلمان بن جائینگے ۔لوگ امریکا کی تعریف میں کہتے ہیںکہ امریکا میںہرمذہب کوآزادی حاصل ہے۔ تواس کامطلب یہ ہے کہ امریکا کے آئین اور قانون کی نظرمیںدنیاکے تمام مذہب برابر ہیں۔یعنی امریکن آئین کی نظرمیںکوئی ایک مذہب عزت کے قابل نہیں ہے۔ امریکی آئین کی نظر میں، عیسائیت بھی دوسرے مذاہب کے مقابلے میںکوئی افضلیت نہیںرکھتی۔ جب کسی معاشرے میںتمام مذہب برابرہوںاس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ وہاںکسی بھی مذہب کی کوئی عزت نہیںہے۔کوئی عیسائی ہو،کوئی یہودی ہو، کوئی مسلمان ہو،کوئی ہندوہو ،سکھ ہو،پارسی ہو، امریکا کے آئین کی نظرمیںتمام انسان برابر ہیں، اس لیے امریکا آپ کومسلمان رہنے دیتا ہے۔ اور دوسروں کوان کے مذہب پررہنے کاحق دیتا ہے۔ کیونکہ جب امریکا کی نظرمیںکوئی مذہب عزت کے قابل ہے ہی نہیں،توآپ جوکوئی بھی ہوںاس سے امریکا کوفرق نہیںپڑتا۔امریکا کوفرق اس وقت پڑتاہے ۔جب آپ کاکوئی عمل اس کے سرمائے کی بڑھوتری کے امکان کوکم کرتاہے۔اس وقت ایک قومی، جمہوری اورسرمایہ دارریاست کے اصل دانت سامنے آتے ہیں۔اس وقت پتہ چلتاہے کہ یہ لبرل کتنے ظالم ،سفاک اوردرندہ صفت ہوتے ہیں۔ہمارے ملک میںکچھ لوگوں کو لبرلز کے بارے میںیہ کہتے سناکہ یہ بیچارے کسی کو کوئی نقصان نہیںپہنچاتے اورتشددکے خلاف ہیں۔ ظاہرہے کسی غالب مسلمان آبادی والے ملک میں لبرل اقلیت کیا کرے گی سوائے شرافت سے رہنے کے ؟ لبرلز بدمعاشی اس لیے نہیں کرتے ہیںکیونکہ وہ بدمعاشی کرنہیں سکتے۔ لبرلزکااصل ملک،اصل وطن جہاں جہاںہے، وہاں ان کی خونی تاریخ پڑھیں۔آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے۔تاریخ دانوںکے بقول امریکا نے آج تک کے امریکا کوپانے کے لیے 9کروڑسرخ ہندی (Red Indians) مارے ہیں۔یہ کوئی مبالغہ نہیںہے یہ حقیقت ہے امریکا 9کروڑسرخ ہندی باشندوںکی قبروں پر تعمیر کیا جانے والے ملک ہے۔ اور جہاں جہاں امریکن نے بدلہ لیاہے ،تاریخ اس کوالگ عنوان سے تحریرکرتی ہے۔امریکا میںکئی امریکیوںنے محض اس وجہ سے خودکشی کی کہ ہماری تاریخ ایک خونی تاریخ ہے۔سرمایہ دارکہتاہے کہ” مجھے مذہب سے دلچسپی نہیں،مجھے عقیدے اورایمان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ بس میرا سرمایہ ہر قیمت میں بڑھنا چاہئے“۔ جرمنی میںحجاب کرنے پرپابندی کا مطلب یہ ہے کہ برقع سے فیشن مصنوعات پر زد پڑے گی۔ جرمنی مسلمانوںکے خلاف نہیںہے، وہ بس برقع کے خلاف ہے۔مغرب ،نمازپڑھنے کے نہیں،نماز کونافذ کرنے کے خلاف ہے۔ مغرب میںہروہ چیزنافذہوسکتی ہے جوسرمائے کو بڑھائے، اورہروہ چیزنافذ نہیںہوسکتی جوسرمائے کے بڑھنے میںرکاوٹ بنے۔ امریکا نے بلیک پینتھرنامی قدامت پسندتنظیم کے ہزاروںلوگ، ایک ہی رات میںگاجرمولی کی طرح کاٹ ڈالے تھے ۔لبرلزکااصل چہرہ اس روزہمارے ملک کے دانشوروں کے سامنے آئے گا،جس روزلبرلز کو اختیارِ کل ملا؟ابھی تولبرل اقلیت ہیں، اوراقلیت کب بدمعاشی کرتی ہے؟ امریکا میں رہنے والے مسلمانوںکی اخلاقی حالت جو بھی ہو،امریکا ان کوقبول کرنے سے انکاری ہے۔وہ اپنے عقیدے اورایمان کی وجہ سے تعصب کانشانہ بن رہے ہیں۔ ایسے میں اِن پڑھے لکھے مسلمانوں کا واپس اپنے ملکوں میں آنا میرے لیے توخوشخبری سے کم نہیں ہے۔ لیکن مجھے مکمل یقین ہے کہ جلد امریکی صدر اس امرسے پابندی اٹھالے گا۔کیونکہ امریکا کوان ہی ممالک کے لوگوںکے طفیل سستے مزدوردستیاب ہیں۔اورسرمایہ دارسستے مزدورکبھی ہاتھ سے جانے نہیںدے گا؟اس واقعے میںحیرت کے قابل ردعمل ایران کاہے۔ایران ایک قومی ریاست ہے۔
اور دنیا کی ہرقومی ریاست سرمایہ دارانہ ریاست کی بغل بچہ ہوتی ہے۔دنیامیںاس قوم کی عزت ہوتی ہے جوزیادہ ترقی یافتہ ہو۔ تو کیا ایران دنیامیںناکام رہناچاہے گا؟ہماری اپنی ریاست کاخواب کیاہے؟ہماری ریاست دنیاکی کامیاب ریاست بنناچاہتی ہے۔ ایسے میں سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اورسرمایہ دارہی کسی ریاست کوکامیاب بناسکتے ہیں۔آج کی دنیا کا عقیدہ ترقی ہے۔سب کہتے ہیں ترقی کرنا اچھی بات ہے ۔ترقی سب کرناچاہتے ہیں، لبرل بھی ملاّ بھی۔ اگر میں ایک جملے میں سارے معاملے کو سمیٹوں تو یوں سمیٹ سکتا ہوں کہ آج کا مسلمان زندگی فرعون کی، اور خاتمہ موسیٰ علیہ السلام کا چاہتا ہے۔ اوریہ دونوںایک ساتھ ہوناممکن نہیں ۔ جو فرعون کی زندگی جئے گاوہ موسیٰ علیہ السلام جیسے خاتمے سے ہاتھ دھوبیٹھے گا۔اس موضوع پرپھرکسی اگلے مضمون میں ضرورتفصیل سے تحریرکرونگا۔ آج ہمارے لیے خوشی کاہفتہ ہے کہ امریکا نے مسلمانوں کونکالنے کافیصلہ کرلیاہے۔ اللہ پاک اب ٹرمپ کوہمت اورحوصلہ دیںکہ وہ اپنے سرمایہ داروں کی باتوں میںنہ آجائے۔ امریکا چھوڑنے سے مسلمانوں کی دنیا نہ بھی سنوری تو کم از کم آخرت سنورنے کے امکانات دارالفکرسے کوچ کی صورت میںزیادہ روشن ہیں۔ اس لیے میں چیخ چیخ کرکہتا ہوں ٹرمپ قدم بڑھاﺅ……..ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں