ڈریپ کا کراچی میں فیکٹری پر چھاپہ، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
شیئر کریں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی ادویات قبضے میں لے لیں۔نجی چینل کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاصم رؤف کی ہدایت پر ٹیم نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی ادویات، خام مال اور مشینیں تحویل میں لے لیں اور فیکٹری کو سیل کردیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کراچی کی ٹیم نے سچل گوٹھ کے علاقے میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس موقع پر علاقہ پولیس بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔ڈریپ کراچی کی ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کیں، چھاپے کے دوران مختلف کیمیکلز اور مشینیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ڈریپ پاکستان کے سی او ڈاکٹر عاصم روؤف کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔