میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے تیارہے ،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے تیارہے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہماری جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ہے، پی ڈی ایم کو بتادیا تھا غیر جمہوری حکمرانوں کو جمہوری طریقے سے گھر بھجواسکتے ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی صاف نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ کراچی کے عوام پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )کو پہچان چکے ہیں۔ عمران خان کی معاشی پالیسیاں غربت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ہے۔ پی ڈی ایم کو بتادیا تھا غیر جمہوری حکمرانوں کو جمہوری طریقے سے گھر بھجواسکتے ہیں، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے، کراچی کے بہت سے مسائل ہیں ہر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں،سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا وقت پورا کیا جبکہ خیبر پختونخوا نے اپنا نظام ختم اور پنجاب میں توہین عدالت ہو رہی ہے جیسے ہی مردم شماری کا مسئلہ حل اور حلقہ بندیاں ہوں گی ہم بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاق نہ خود کرنا چاہتا ہے اور نہ کسی اور کوکچھ کرنے دے رہا ہے، وزیرا عظم صاحب نے تین سال میں یہاں نہ ایک قطرہ پانی دیا نہ کوئی اینٹ لگائی ہے،ہم نے اپنے وسائل سے سندھ میں بجلی گرڈ سٹیشن میں شامل کی ہے اور اپنے وسائل سے ہم سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں