اسریٰ ولیج میں گرلز ہاسٹل پر فائرنگ‘ طالبات میں بدستورخوف کی فضا قائم
شیئر کریں
اسریٰ ولیج میں گرلز ہاسٹل پر فائرنگ کا معاملہ ،ہٹڑی پولیس نے نظیر اشرف لغاری سمیت 16 افراد پر مقدمہ درج کردیا، دو افراد گرفتار، فائرنگ کے باعث خوف کی فضا قائم، گرلز ہاسٹل پر فائرنگ شرمناک اور دہشتگردی ہے، ترجمان اسریٰ اسلامک فائونڈیشن، نجی سیکورٹی کمپنی کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان اسریٰ یونیورسٹی ۔ تفصیلات کے مطابق دو دن قبل رات کو اسریٰ ولیج میں قائم نجی آفس اور گرلز ہاسٹل پر فائرنگ کرکے مبینہ قبضے والے معاملے کا کیس داخل کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد تھانہ ہٹڑی میں سیکورٹی انچارج عبدالستار راجپوت کی مدعیت میں نظیر اشرف لغاری، مولا داد اعوان، سلیم مزاری، محمود حسن چنگیزی، واجد بھالائی، فیروز پالاری سمیت 16 افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق گرلز ہاسٹل پر فائرنگ شرمناک اور دہشت گردی ہے، طالبات سمیت اہل علاقہ کو خوف میں مبتلا کیا گیا،معطل وائس چانسلر جرائم پیشہ افراد کی مدد سے اداروں پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب اسریٰ یونیورسٹی کے ترجمان نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ نجی سیکورٹی کمپنی کا اندرونی معاملہ ہے جسے انتظامیہ پر ڈالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسریٰ یونیورسٹی و علاقے میں خوف پایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسریٰ یونیورسٹی و علاقے میں خوف پایا جا رہا ہے۔