عالمی برادری افغانستان پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چین
شیئر کریں
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دعوی کیا کہ عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔ادھرطالبان نے چین کو افغانستان میں کام جاری رکھنے کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکتا ہے۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ چین افغانستان میں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر سکتا ہے۔