میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان صورتحال ،کراچی، پنجاب، خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع حساس قرار

افغان صورتحال ،کراچی، پنجاب، خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع حساس قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا،نویں اور دسویں محرم کو موبائل نیٹ ورک سروس بند رہے گی، پولیس اور ہسپتال عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گء ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورتحال اور محرم الحرام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں امن و امان اور محرم الحرام کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات اور ان سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے حوالے سے خیبرپختونخواکے7 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے 33 ہزار سے زائد پولیس تعینات کی گئی، محرم کے 585 جلوس اور ساڑھے5 ہزار مجالس منعقد ہوں گے، محرم الحرام کے دوران پولیس کی تمام چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں، حساس علاقوں میں اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔اسی طرح پنجاب کے مختلف اضلاع کو بھی حساس قرار دیتے ہوئے سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں بھی محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران موبائل سروس بند رکھنے کا امکان ہے۔ مزید برآں کراچی میں بھی 8،9 اور10محرم کے مرکزی جلوس کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ میں اختتام پذیرہوگا۔ٹریفک کوسولجر بازار سے کوسٹ گارڈ یا نشترروڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب موڑا جائیگا۔ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی اورمارٹن روڈ، جیل روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔ سپرہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد10 سے ناظم آباد چورنگی نمبردو کی جانب موڑا جائیگا۔ تمام چھوٹے بڑے ٹریفک کو گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں