میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تنظیم کی جانب سے جشن آزادی کے اسٹالزپرحملوں کامنصوبہ ناکام

کالعدم تنظیم کی جانب سے جشن آزادی کے اسٹالزپرحملوں کامنصوبہ ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یوم آزادی کے موقع پر شہرقائد میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا تے ہوئے سندھ ریویلیوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس اور وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی نے ملیرکے علاقے سومار جوکھیو گوٹھ گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی کرکے سندھ ریویلیوشن آرمی(SRA) سے تعلق رکھنے والا دہشت گردکو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشتگردوں سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔گزشتہ برس بھی سندھ ریویلیوشن آرمی کی جانب سے گلشن حدید میں آزادی اسٹال پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔کالعدم تنظیم کی جانب سے اس سال بھی آزادی اسٹال پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشت گروں کے منصوبے کو ناکام بنادیاہے۔ گرفتار دہشت گروں کی شناخت اکرم چانڈیو اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سندھ ریویلیوشن آرمی سے ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد اکرم چانڈیو سندھ ریویلیوشن آرمی کی جانب سے 2020 میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں سہولت کار تھا۔گرفتار ملزم نے فروری 2020 میں جوگی موڑ پر سب انسپکٹر عامر ریاض پر حملے میں بھی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔گرفتار دہشتگرد شیرازسندھ ریویلیوشن آرمیکے بیرون ملک موجود دہشت گروں اور جیل میں قید ساتھیوں کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا تھا۔گرفتار دونوں دہشت گرد سندھ ریویلیوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے ملزمان جاوید منگریو، سہیل میرانی، سجاد شر، ساجد سنجرانی اور دین محمد قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔گرفتار دہشتگردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کا کام کرنے کا بھی اعتراف کیا۔گرفتار دہشتگرد اکرام چانڈیو اور شیراز سومرو سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں