میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے متعصبانہ طرزعمل نے حیدرآبادشہرکوتباہ کردیا،آفاق احمد

سندھ حکومت کے متعصبانہ طرزعمل نے حیدرآبادشہرکوتباہ کردیا،آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ حیسکو کی نااہلی کے باعث پہلے ایک پھر دوسرے واقعہ میں لوگ اپنی جان سے گئے، کہا جاتا ہے کہ سب سندھی ہیں لیکن شہریوں کے ساتھ طرز عمل مختلف ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں انسانی ہمدردی کے تحت آئے ہیں اور تاخیر سے آنے پر معذرت خواہ ہیں، ایک جماعت نے ریلی کا اہتمام کیا تھا سرگرمیاں جاری تھیں انکا دورہ اس دوران حالات میں تلخی پیدا کرتا، حیسکو کی بد انتظامی اور نااہلی کے سبب پہلے ایک اور پھر دوسرے واقعہ میں لوگ اپنی جان سے گئے، دکھ کی بات ہے کہ پہلے واقعہ کی ایف آئی آر متاثرین کی ایما پر درج نہیں کی گئی، تھانہ میں بیٹھے افراد اپنی زبان بولنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کو تیار نہ تھے، کسی نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کیا تو کسی نے متاثرین سے ملاقات تک نہیں کی، حکومتی عہدیدار تو دور ضلعی انتظامیہ کے کسی نمائندے نے ان کی داد رسی نہیں کی، حکومت فی الفور نوٹس لیکر متاثرین کو انصاف فراہم کرے اور مناسب معاوضہ کے ساتھ حیسکو میں ملازمت دی جائے، حیسکو کی نااہلی کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرین سے ہمدردی کرنے وہ یہاں پہنچے تو شہر کی حالت دیکھی ہے، لگتا ہے اس شہر کے ساتھ متعصبانہ طرز عمل کی وجہ سے اس کا چہرہ تباہ کر دیا گیا ہے ، اس شہر سے بھی خطیر رقم سندھ کے خزانے میں جمع ہوتی ہے اس کے باوجود یہ شہر عصبیت کی نذر ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جاں بحق افرا دکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں