میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا نئی پابندیوں کا اعلان

وفاقی حکومت کا نئی پابندیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے پیش نظر ملک کے اہم شہروں میں 31 اگست تک نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگوں کی صحت کیساتھ روزگار کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں احساس ہے بندشوں سے عام آدمی پر اثر پڑتا ہے،کاروباری مراکز کو ہفتے میں ایک کی بجائے اب 2 دن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے خود کرینگے، ملک بھر میں (آج) منگل سے بازار آٹھ بجے تک کھلیں گے، انڈور ڈائننگ بند ،آؤٹ ڈور ڈائننگ رات دس بجے تک کھلی رہے گی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہو گی،دفاترمیں عملے کی حاضری 50 فیصد ،پبلک ٹرانسپورٹ بھی 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ چلائی جاسکے گی۔پیروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی وسربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگوں کی صحت کے ساتھ روزگار کا خیال بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں احساس ہے کہ بندشوں سے عام آدمی پر بہت اثر پڑتا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری سے کچھ فیصلے کئے ہیں۔ ان فیصلوں پر اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے تین مرحلوں میں لاک ڈاؤن کیوں کرتے ہیں ؟، پہلی دفعہ میں ہی مکمل لاک ڈاؤن کیوں نہیںکرتے؟، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے ایک بہت بڑے دیہاڑی دار طبقے کے روزگار کا تحفظ بھی کرنا ہے، اس لیے ہم بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں