ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے علیحدگی کیلئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے،فوادچودھری
ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے،کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ، ہرشل گبز پر پابندی کیلئے دبائو ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے،کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہرشل گبز پر پابندی کیلئے دبائو ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔