میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کاآزادکشمیرکے بعد سندھ سیاسی ہدف

وزیراعظم کاآزادکشمیرکے بعد سندھ سیاسی ہدف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان سندھ میں اپنی حکومت بنانے کیلئے متحرک ، وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی حکومت سیاسی وانتظامی اثرات واضح کرنے کیلئے دورہ سندھ کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آبادمیں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٓسندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی وانتظامی اثرات واضح کیے جائیں گے۔اجلاس میں آزادکشمیرکے بعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانیکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اگست کے مہینہ سے سندھ کے دورے کریں گے۔سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائیگی، وزیراعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے رابطے کریں گے۔اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں