میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی نئی پابندیاں، سندھ میں کاروبارصبح 6 سے شام 6 بجے تک ہی ہوگا،وزیراعلیٰ

کوروناکی نئی پابندیاں، سندھ میں کاروبارصبح 6 سے شام 6 بجے تک ہی ہوگا،وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائن آف ایکشن دے دیا۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک ہوگا، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ریسٹورنٹس میں ان ڈور آوٹ ڈور کھانے پر پابندی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش کے 50 فیصد مسافر بٹھائے جائیں۔ شاپنگ سینٹرز اور مالز اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ تمام تفریحی مقامات بھی بند کئے جائیںگے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے، تاہم اسکولز و کالجز کے صرف جاری امتحانات ایس اوپیز کے تحت منعقد ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں وزیٹرز کے داخلے پرپابندی ہوگی، پابندیوں کے احکامات ایک ہفتے تک نافذ العمل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں