مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کاحکم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کی سرکاری قیمتوں کو یقینی نہ بنانے والے افسران کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے، شیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منافع خورمافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، خسروبختیار، فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی، عوام کو ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جائے، منافع خوروں اور مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔قیمتوں سے متعلق غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے، پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی، ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے، پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے10.77 فیصد کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد اور مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد کی شرح برقرار رہے گی۔ اسی طرح پاکستان میں پٹرول سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کا مثبت اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم برا?مد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانیکے معاہدے پر متفق ہوگئے تھے، جس کے بعد برینٹ آئل کی قیمت میں ساڑھے 3 ڈالر فی بیرل یعنی تقریباً 5 فیصد گراوٹ آئی۔ برینٹ کی فی بیرل قیمت مارچ کے بعد سب سے بڑی یومیہ گراوٹ کے نتیجے میں 69 ڈالر کی سطح پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 عشاریہ 75 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 68 ڈالر کی سطح تک آگئی۔