تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کا معرکہ مار لیا
شیئر کریں
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے اور اس نے آخری اطلاعات آنے تک اس کی نشستوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے ا ورمسلم لیگ (ن)تیسرے نمبر پر کامیابی حاصل کر رہی ہیالیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 4 اور پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوگئی، جبکہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ (ن) 2 نشستوں پر کامیاب ہوگئی اور پی ٹی آئی کی 13 نشستیں ہیں۔حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12 ہزار 231 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 21799 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 15583 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 21799 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 15583 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی شان چودھری 9777 ووٹ لے کر ا?گے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کیمقصود احمد خان 3947 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کیچودھری انوارالحق 1027 ووٹ لیکر ا?گے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کیچودھری طارق فاروق 641 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتاتج کے مطابق تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک 407 ووٹ لیکر ا?گے ہیں، ا?ل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز 340 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ا?ل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار محمد نعیم خان 6117 ووٹ لیکر ا?گے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 3239 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتاتج کے مطابق تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 1974 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ ایاز احمد خان 689 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 185 میں سے 70 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے تنویر الیاس 9449 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر 6527 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 167پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 2256 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 2145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی 1 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے طاہر انور خان 6065 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 123 میں سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمید و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے، مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 7522 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سردار گل خنداں 5716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لے سکے۔ حلقہ ایل اے 28 مظفر ا?باد 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کیباذل علی نقوی2259 ووٹ لے کر ا?گے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کیچودھری شہزاد محمود 1364ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدر اسماعیل 16885 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق 20467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد اکبر چوہدری 14283 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ذیشان علی 8755 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے 147 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کیراجہ محمد صدیق 1406 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نازیہ نیاز 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ حاصل کرسکے۔ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین 2326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شبیر عباس میر 166 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی ا?ئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے، جہاں صرف ایک ہی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جبکہ پہلی مرتبہ پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات نہیں کی گئی۔ الیکشن میں عوام بھی بھرپور پْرجوش تھی، کئی پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی نظر ا?ئی، کہیں بزرگ شہری سہارا لے کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو کہیں وہیل چیئر اور بیساکھی کی مدد سے خصوصی افراد نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔بعض مقامات پر پولنگ میں تاخیر کی شکایات بھی ملیں، پشاور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ لوڈشیڈنگ سے پریشان رہا۔گوجر بانڈی میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا، شہریوں کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل حل کروانے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔بزرگ، جوان، خواتین، مرد ووٹروں پر مشتمل کشمیریوں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں لگی رہی۔