میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں طاقت سے حکومت کا نفاذ تنازع کا حل نہیں'عمران خان

افغانستان میں طاقت سے حکومت کا نفاذ تنازع کا حل نہیں'عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے طاقت کے ذریعے حکومت کا نفاذ تنازع کے حل کا باعث نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سیامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورافغان امن عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے امورپرگفتگو کی گئی۔وزیر اعظم نیافغانستان میں امن کیلئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات اور عدم استحکام میں اضافہ پاکستان کے مفادمیں نہیں ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کوسنگین چیلنجزکاسامنا کرنا پڑیگا افغانستان میں پائیدارامن سے علاقائی معاشی رابطوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اوربات چیت سے افغانستان میں دیرپاامن اوراستحکام آئیگا، پرامن، مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان مستقل حمایت کریگا ایک محفوظ اورمحفوظ مغربی سرحد پاکستان کے مفادمیں ہے پاکستان امن کی کوششوں میں متعلقہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں