میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی ہوس کا خمیازہ اربوں کے نقصان کی صورت بھگتنا پڑرہا ہے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کی ہوس کا خمیازہ اربوں کے نقصان کی صورت بھگتنا پڑرہا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہوس زر کا خمیازہ صنعت اور سی این جی مالکان کو اربوں روپے کے نقصان کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے.شہباز شریف نے ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اس سے بھیانک بدانتظامی اور کیا ہوسکتی ہے؟۔شہباز شریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں